لندن(آئی این پی)برطانیہ میں بٹ کوائن کی تمام غیر قانونی مشینیں بند کردی گئی ہیں۔برطانیہ کی فنانشل کنڈکٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ کرپٹو کرنسی کی تمام غیر قانونی اے ٹی ایم مشینیں غیر فعال کردی گئیں ہیں۔لوگ ان مشینوں سے بنک کارڈز استعمال کر کے بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسی نکالتے تھے لیکن کسی کمپنی
کے پاس کرپٹو اے ٹی ایم کا لائسنس نہیں تھا۔یو کے حکام نے اب ایسی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔برطانیہ میں اکیاسی کرپٹو اے ٹی ایم موجود ہیں۔برطانوی حکام نے عوام کو اس سائبر فراڈ سے آگاہ کیا ہے اور انہیں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اور تمام غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کی فہرست جاری کی ہے۔