تھرپارکر(این این آئی)تھر کے باسی نوجوان فٹبالر نے امریکا میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔تفصیلات کے مطابق تھر سے آبائی تعلق رکھنے والے نوجوان فٹبالر
نے ریاست ٹیکساس کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔تھر میں تعلیم کا دیا جلانے والے سائیں اجیم داس کے پوتے اور سماجی رہنما ڈاکٹر ابھیمن پرمار کے بیٹے اشون پرمار نے امریکا کی ریاست ٹیکساس میں فٹ بال مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے تھرپارکر اور پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔ اشون پرمار کی کامیابی پر ان کے گھر میں جشن کا سماں ہے اور مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں سماجی رہنما ڈاکٹر ابھیمن پرمارنے کہاکہ ہمیں بہت خوشی ہوئی اور یہ پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر ابھیمن پرمار ننگر پارکر کے گائوں تگوسر کے رہائشی ہیں اور تیس سال سے امریکا میں رہائش پذیر ہیں۔