ماسکو(این این آئی)روس کی جانب سے پڑوسی ملک یوکرین پر چڑھائی کے بعد جن کی ہولناکیوں کے مناظر سامنے آ رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنگی تباہ کاریوں
کی ایک تازہ مثال یوکرین کے شہر ماریو پول کے ایک اسپتال پر ہونے والی بمباری کے بعد سامنے آئی جب اسپتال میں داخل حاملہ خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال سے باہر نکالا گیا۔ خاتون نے جمعہ کو اسی حالت میں بچی کو جنم دیا۔ نوزائیدہ بچی کا نام پرونیکا رکھا گیا ہے۔ولادت کے موقع پر ماریانا ویشگرسکایا کو روسی فضائی حملے کے بعد اسپتال سے بھاگنا پڑا جس کے بعد روسی میڈیا نے حاملہ خاتون پر الزام لگایا کہ خاتون اداکارہ تھیں اور حاملہ نہیں تھیں۔تاہم روسی میڈیا کے ان تمام الزامات کو اس وقت چھوٹ قرار دیا گیا جب خاتون کو اسٹریچر پر ایمبولینس میں رکھنے کی تصاویر سامنے آئیں۔ اس کے علاوہ ایک تصویر میں خاتون کو وہیل چیئر پربیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔