ریاض (این این آئی) سعودی عرب میں کورونا ایس او پیز میں نرمی کے بعد مسجد الحرام اور مسجد نبویۖ میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو والدین اور رشتہ داروں کے ہمراہ آنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔
مکہ مکرمہ سے سعودی میڈیا نے بتایا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبویۖ میں نماز کیلئے اجازت ناموں کی پابندی اب ختم کردی گئی۔ دریں اثنا ریاض سے سعودی وزارت حج و عمرہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ عمرہ کے اجازت نامے اور ریاض الجنہ مسجد نبویۖ میں نماز کے اجازت نامے کم از کم 5 سال کے بچوں کو بھی جاری ہوں گے۔