اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان میں مچھروں سے نئی بیماری پھیل گئی

datetime 12  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں مچھروں سے پھیلنے والی نئی بیماری ’ویسٹ نائل‘ بخار کے شواہد ملنے لگے۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق  ماہرین نے اس حوالے سے پاکستان میں بڑی تعداد میں پرندوں کے مرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرندوں کا بغیر کسی وجہ کے بڑی تعداد میں مرنا ’ویسٹ نائل‘ وائرس کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔

ماہرِ صحت ڈاکٹر فیصل محمود کے مطابق ’ویسٹ نائل‘ وائرس ڈینگی اور ملیریا کی طرح مچھروں سے پھیلتا ہے۔ ’ویسٹ نائل‘ وائرس پھیلانے والا مچھر کیولیکس بھی پاکستان میں موجود ہے۔ ماہرین کے مطابق کیولیکس مچھر کی بیشتر اقسام پرندوں کا خون پینا پسند کرتی ہیں جبکہ کچھ اقسام انسانی خون پی کر پروان چڑھتی ہیں۔ ماہرِ صحت ڈاکٹر ارم خان کا کہنا ہے کہ 2016ء میں تحقیق کے ذریعے ’ویسٹ نائل‘ وائرس کی پاکستان میں موجودگی ثابت کرچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ’ویسٹ نائل‘ وائرس پولیو کی طرز کی معذوری کا سبب بن سکتا ہے۔ ڈی جی ہیلتھ پاکستان ڈاکٹر رانا محمد صفدر کے مطابق ’ویسٹ نائل‘ وائرس کی پاکستان میں موجودگی کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔ قومی ادارۂ صحت کو ’ویسٹ نائل‘ وائرس کی تحقیقات کیلئے کہہ دیا ہے۔ ماہرینِ صحت کا اس حوالے سے یہ بھی کہنا ہے کہ ’ویسٹ نائل‘ وائرس کی پاکستان میں موجودگی سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…