جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم نے جلسے میں آرمی چیف جنرل باجوہ کو کیا پیغام دیا؟ حامد میر نے بتا دیا

datetime 11  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)سینئر اینکر پرسن و صحافی حامد میر نے وزیراعظم عمران خان کے لوئر دیر کے جلسے میں کی گئی تقریر پر اپنے تجزیہ میں کہا ہے کہ تقریر سے ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ وزیراعظم فوج کا نام اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال یا پھر کوئی اور پیغام دے رہے ہیں ۔ سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایک کانفرنس حکومتی وزراء اور دوسری اپوزیشن کی جانب سے کی گئی ،

جس میں انہوں نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ ہم فوج کیساتھ کھڑے ہیں جبکہ دوسرا ان کے مخالف ہو سکتا ہے ، انکا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے مابین کوئی بات ہوئی ہو اور وہی بات عمران خان نے عوامی جلسے میں کر دی ، یہ وزیراعظم کے منصب کیخلاف ہے اس تقریر سے ایسا لگتا ہے کہ وزیراعظم فوج کا نام سیاسی مقاصد کیلئے استعمال یا پھر کوئی پیغام دے رہے ہیں ۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو الیکشن کمیشن نے جلسہ کرنے سے روکا لیکن انہوں نے احکامات کی خلاف ورزی کی اور آئینی حلف کے تقاضوں کو دھجیاں اڑارہے ہیں فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں گردو غبار اتنی بڑھے کسی کو کچھ نظر ہی نہ آئی اور وہ اپنے سیاسی مقاصد حاصل کر لیں ، میرے خیال میں آرمی چیف یا پھر کسی غیر سیاسی ادارے کیساتھ ہونے والی گفتگو کو جلسے میں اسطرح بیان نہیں کرنا چاہیے ۔ خیا ل رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے فضل الرحمن کو ڈیزل نہ کہنا ۔ جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب کے دوران جب وزیراعظم عمران خان خطاب کرنے آئے تو پی ٹی آئی کے جلسے کے شرکا نے ’ڈیزل ڈیزل‘ کے نعرے لگائے جس پر وزیر اعظم نے بتایاکہ ابھی جنرل باجوہ سے بات ہورہی تھی ، آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہامولانا فضل الرحمن کو ڈیزل نہ کہنا ، میں نے جنرل باجوہ کو جواب دیا کہ جنرل باجوہ میں نہیں کہہ رہا !عوام نے اس کا نام ڈیزل رکھ دیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…