واشنگٹن(نیوز ڈیسک)سابق امریکی صدر جمی کارٹر نے کہا ہے کہ انہیں کینسر کا مرض لاحق ہوگیا ہے۔ 90 سال جمی کارٹر نے واشنگٹن میں ایک مختصر بیان میں اپنی بیماری کی تشخیص کا اعلان کیااور کہا کہ بیماری کا پتا اس وقت چلا جب حالیہ دِنوں میں ان کے معدے کاآپریشن کیا گیا ۔سابق صدر نے تفصیل نہیں بتائی کہ انھیں کس قسم کا سرطان ہے۔ انھوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر اگلے ہفتے جب مزید حقائق سامنے آئیں گے تو مکمل بیان دیا جائے گا۔امریکا کے انتالیسویں صدر جمی کارٹر کاتین اگست کو آپریشن کیا گیا تھا ، جس میں ان کے معدے کا ایک چھوٹا حصہ نکال دیا گیا تھا ۔ 1981 میں صدارت کے اختتام پر سابق صدر نے،کارٹر فاونڈیشن قائم کی تھی اور صحت کی دیکھ بھال اور عالمی جمہوریت جیسے مسائل میں بہتری لانے کے لیے دنیا بھر کا سفر کرتے رہے ہیں۔حال ہی میں ان کی کتاب A full Life: Reflections at 90منظر عام پر آئی ہے۔ انھوں نے 20 سے زائد کتابیں تحریر کی ہیں۔