منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

انصار الاسلام پی ڈی ایم کے اراکین کی سکیورٹی سنبھالنے پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے

datetime 10  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)حکومت مخالف اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد کے پیش نظر اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ کی سیکورٹی کیلئے مولانا فضل الرحمن کی رضا کار فورس انصار السلام کا دستہ پارلیمنٹ لاجز پہنچ گیا،انصارالسلام نے پارلیمنٹ لاجز کے اندر کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جے یوآئی کی ذیلی تنظیم انصارالسلام پارلیمنٹ لاجز کے پہنچ گئی ہے۔

انصارالسلام نے اپوزیشن کے ممبران کو بھرپور سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر سیکیورٹی پر عملدرآمد شروع ہوگا۔ ذرائع کیمطابق انصارالسلام کے رضاء  کاروں نے پارلیمنٹ لاجز کے باہر مختصر ریہرسل کی۔ انصار الاسلام کو اپوزیشن اراکین کی سیکیورٹی کے لیے بھیجا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ان کو ایکسپریس چوک میں روکا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ جے یو آئی ف کے ارکان قومی اسمبلی مولانا جمال الدین اور مولانا صلاح ودین ایوبی ان کو اپنی 5 گاڑیوں میں بیٹھا کر پارلیمنٹ لاجز لائے ہیں اسوقت یہ پارلیمنٹ لاجز میں موجود ہیں۔ انصارالسلام نے پارلیمنٹ لاجز کے اندر کیمپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نصارالسلام کے رضاء کارتحریک عدم اعتماد کی کامیابی تک لاجز میں رہیں گے۔ انصارالسلام کے رضاء کار پارلیمنٹ لاجز کے اندر موجود ہیں۔ قبل ازیں تنظیم انصارالسلام کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلا س کی صدارت مرکزی سالار انجنئیر عبدالزاق عابد لاکھو نے کی۔ اجلاس میں مرکزی معاونین اور چاروں صوبائی سالار شریک ہوئے۔ذرائع کیمطابق اجلاس میں انصار السلام کی جانب سے ممبران قومی اسمبلی کو سیکیورٹی دینے سے متعلق مشاورت کی۔ انصار السلام کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز کو سیکیورٹی دینے سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ انصارالسلام کا کہناہے ممبران پارلیمنٹ کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ضرورت پڑنے پر ملک بھر سے مزید رضا کاروں کو بلایا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…