پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت کا ایکشن شروع ہوگیا، ترین گروپ میں شامل اجمل چیمہ کی ٹرانسپورٹ سروس کے خلاف کارروائی

datetime 10  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر اجمل چیمہ جن کا تعلق جہانگیر ترین گروپ سے ہے انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ان کی بسوں کو بند اوردو پٹرول پمپس سیل کر دیے ہیں، جیو نیوز کے مطابق اجمل چیمہ کی ٹرانسپورٹ کمپنی کے منیجر کا کہنا ہے کہ ان کی مختلف روٹس

پر بارہ بسیں بند کی گئی ہیں اور مزید کو بند کیا جا رہا ہے، منیجر کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ کارروائی کرنے کا اوپر سے حکم آیا ہے، اس کے جواب میں ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معمول کی کارروائی ہے کسی کو ٹارگٹ نہیں کیا جا رہا ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق اجمل چیمہ کے پٹرول پمپس کو اجازت نامے کے بغیر چلانے پر سیل کیا گیا، اس کے علاوہ فٹنس سرٹیفکیٹ، روٹ پرمٹ اور دستاویزات نہ ہونے پر الگ الگ ٹرانسپورٹرز کی مختلف روٹس کی مسافر بسوں کو بند کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان نے صوبائی وزیرمیاں خالد محمود کو اپنا ترجمان مقرر کردیا۔ترجمان عبدالعلیم خان نے بتایاکہ پنجاب کے کسی رکن اسمبلی کووزیراعظم عمران خان کے اجلاس میں جانے سے نہیں روکا گیا۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کے اجلاس میں شرکت کرنے والے عبدالعلیم خان سے اجازت لے کر جا رہے ہیں اوراس اجلاس کے بعد باہمی مشاورت سے اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…