جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

”کانپیں ٹانگنے ”کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصروں کی بھرمار، جملہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

datetime 10  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا آباد (این این آئی)اسلام آباد میں عوامی مارچ سے خطاب کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زبان پھسلنے پر سوشل میڈیا صارفین کو میمز کیلئے ایک نیا موضوع مل گیا۔

گزشتہ روز جب بلاول نے جلدی میں ٹانگیں کو کانپیں اور کانپ کو ٹانگ کہا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پی پی چیئرمین کا جملہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔جہاں کچھ صارفین نے میمز بنائے تو وہیں دیگر نے اس جملے تو استعمال کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے بھی کیے جس سے صارفین خوب محظوظ ہوئے۔ایک صارف نے بالی وڈ کی سپر ہٹ فلم ویلکم کا ایک سین شیئر کیا جس میں اداکار مشتاق خان (بلو) کے کردار پر بلاول بھٹو کی تصویر ایڈٹ کی اور کیپشن میں ٹانگ کیلئے کانپ لفظ استعمال کیا۔ایک اور صارف نے پاکستان کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے حوالے سے تبصرہ کیا اور کہا کہ جب شعیب اختر پویلین اینڈ سے بولنگ کراتے ہیں تب بیٹر کی ایسی حالت ہوتی ہے۔ایک صارف نے ترک ڈرامہ سیریز کورولش عثمان کے معروف کرداروں جیرکوتائی اور آئیگل کی تصویر شیئر کی اور صورتحال کی وضاحت کی۔ایک صارف نے بالی وڈ فلم تھری ایڈیٹس کے کردار چتْر کو بلاول بھٹو کی تصویر کے ساتھ کولاج بناکر شیئر کیا اور کہا کہ دو مختلف ممالک کے لوگوں نے رٹہ لگانے میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…