جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

انسانی جسم میں سور کا دل ٹرانسپلانٹ کرانے والا شہری چل بسا

datetime 10  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی ) پہلی بار انسانی جسم میں سور کے دل کی کامیاب پیوندکاری کا مریض دو ماہ بعد ہی چل بسا، امریکا میں ڈاکٹرز نے دو ماہ پہلے 57 سالہ مریض کی ٹرانسپلانٹ کر کے جان بچائی تھی۔ اسپتال کے حکام کی جانب سے وہ موت کی وجہ کے بارے میں مزید کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔

کیونکہ اس کے معالجین نے ابھی مکمل معائنہ کرنا ہے۔ جس کے بعد نتائج کو میڈیکل جریدے میں شائع کیا جائے گا۔ ابھی یہ بھی واضح نہیں کہ آیا اس کے جسم نے سور کے عضو کو مسترد کر دیا تھا۔ اسپتال کے ترجمان نے کہا کہ اس کی موت کے وقت کوئی واضح وجہ معلوم نہیں ہو سکی تھی۔ ٹرانسپلانٹ کرنے والے سرجن ڈاکٹر بارٹلی گریفتھ نے کہا کہ مسٹر بینیٹ کے مر جانے سے پورا عملہ افسردہ ہے۔ وہ ایک بہادر شخص تھا جس نے آخری دم تک مقابلہ کیا۔یاد رہے یہ شاندار کارنامہ پاکستانی ڈاکٹر منصور نے انجام دیا تھا، ڈاکڑوں کی ٹیم نے جنیتیاتی طور پر تبدیل شدہ سور کے دل کو 57 سالہ شخص میں کامیابی سے ٹرانسپلانٹ کیا تا، جس بعد ڈیوڈ بینیٹ دنیا کے پہلے انسان بن گئے تھے جنہیں کسی جانور کا دل لگایا گیا ہو۔ دل کی پیوندکاری میں اہم کردار ادا کرنے والے پاکستانی ڈاکٹڑ منصور محی الدین کے مطابق سرجری سے قبل سور کے ڈی این اے میں تین جینز حزف کر کے چھ انسانی جینز شامل کیے گئے تھے، جو دل کو قبول کرنے کا سبب بنے تھے۔ رپورٹ کے بتایا گیا تھا کہ مریض کو کئی سنگین بیماریوں کا سامنا تھا جس کے باعث انسانی دل کی پیوند کاری ممکن نہیں تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…