پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

ترین گروپ کو شدید دھچکا ،ایک اور صوبائی وزیرنے  علیحدگی کا اعلان کردیا

datetime 10  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن)جہانگیر ترین گروپ سے ایک اور صوبائی وزیر نے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر صمصام بخاری نے ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سے آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کروں گا۔

صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ ترین گروپ کے نعمان لنگڑیال سے ذاتی حیثیت میں ملاقات کی، نعمان لنگڑیال چھوٹا بھائی ہے اس سے ذاتی تعلقات ہیں۔صوبائی وزیر کا  مزید کہنا تھا کہ ترین گروپ کے کسی سیاسی اجلاس میں کبھی شرکت نہیں کی۔یاد  رہے کہ اس سے قبل ترین گروپ کے آصف نکئی اور سردار خرم لغاری بھی ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کر چکے ہیں۔دوسری جانب پنجاب کے وزیر برائے توانائی اختر ملک نے پی ٹی آئی ناراض گروپ کے راہنما عبدالعلیم خان کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا۔صوبائی وزیر نے علیم خان کو جواب دیا کہ مشکل وقت میں پارٹی نہیں چھوڑ سکتا۔پنجاب اسمبلی کے تین ارکان نے رابطہ کرنے پر عبدالعلیم خان کو جواب دے دیا ہے۔ صوبائی وزیر کی دو روز قبل علیم خان سے ملاقات ہوئی تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزیر اختر ملک سے رابطہ کرکے ملاقات کے لیے بلا لیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…