منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

عمران خان کی عقل مائوف ہوچکی ہے، شہباز شریف

datetime 10  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو اپنا انجام نظر آ رہا ہے ا س لیے وہ دھمکیوں اور بازاری زبان پر اتر آئے ہیں، چور چور کے بیانات وہ دے رہا ہے جس کا ذہن مائوف ہو چکا ہے، نہیں چھوڑوں گا اور چور ڈاکو ایسا شخص کہہ رہا ہے جو خوفزدہ ہے۔

ایک مہذب شخص ایسی گفتگو نہیں کرتا جو عمران خان کر رہے ہیں،سامنے آئیں اور مقابلہ کریں، اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا بند کریں،عمران خان جہاں جا رہے غلاظت کے ڈھیرجمع کر کے جا رہے ہیں ان کے غلاظت کے ڈھیر کون صاف کرے گا ؟، عمران خان گھٹیا سیاست کر رہے ہیں ،نازک معاملات پر غیر محتاط بیانات سے کشمیر کاز کو نقصان ہوگا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی جس طرح کی زبان استعمال کررہے ہیں اس کو زبان پر بھی نہیں لایا جاسکتا لیکن اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کا انجام قریب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تین چار سالوں میں مہنگائی کس سطح پر پہنچا دی گئی ہے ،تمام سیاسی جماعتیں اس حکومت سے چھٹکارے کے لئے یکسو ہیں ،نہیں چھوڑوں گا ،چور اور ڈاکو ایک ایسا شخص کہہ رہا ہے جس کا دماغ مائوف ،یہ آدمی ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ورکنگ وزٹ پر امریکہ گئے تھے لیکن واپسی پر عمران خان نے کہا کہ میں ایک اور ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں ،اس طرح کے غیر محتاط بیانات کشمیر کاز کو خراب کررہے ہیں۔

عمران خان خارجہ پالیسی سے متعلق غیر سنجیدہ بیانات دے رہے ہیں،غیر سنجیدہ بیانات کی وجہ سے ہماری ساکھ مجروح ہو رہی ہے، یورپی یونین اور امریکہ کا معاملہ سب کے سامنے ہے۔عالمی برادری کے حوالے سے اتنے غیر سنجیدگی کے ساتھ بیانات دینے سے ہماری جو رہتی عزت تھی اس کو بھی متاثر کردیا ہے،اب غیر ممالک بھی عمران خان سے محفوظ نہیں ۔

یہ آدمی ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے،یہ آدمی پاکستان کا نقصان کر رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ عمران خان سامنے آئو مقابلہ کرو اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہ کرو ،ہم تمھارے تمام فسطائی ہتھکنڈوں کو جانتے ہیں اورمقابلہ کرتے رہے ،ہم جیلوں میں جاتے رہے ہیں ،اللہ کے فضل سے ہم آپ کے تمام ہتھکنڈوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی خوفزدہ ہوچکا ہے ۔

اس طرح کی دھمکیاں وہ دیتے ہیں جو بازاری زبان استعمال کرتے ہیں ،عمران نیازی جس طرح کی زبان استعمال کررہے ہیں اس کو تو زبان پر نہیں لایا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسی اداکاری تو کوئی کامیڈین بھی نہیں کرتا جو عمران نیازی نے کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن نااہلی کی وجہ سے عوام مشکلات کا شکار ہیں، عوام کا فیصلہ ہے کہ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے،عوام کے فیصلے پر تحریک عدم اعتماد پیش کر دی گئی ہے، آج وقت آگیا ہے کہ تمام جماعتیں یکسو ہیں ۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…