جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

لڑاکا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

datetime 10  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ، اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آئی این پی)خانیوال کے ضلع میاں چنوں میں بائی پاس کے قریب لڑاکا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق میاں چنوں میں بائی پاس کے کولڈ اسٹوریج کے گوادم کے قریب لڑاکا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

خانیوال پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں جلد معلومات فراہم کرینگے۔دوسری جانب پاک فضائیہ نے میاں چنوں میں گرنے والا طیارہ پاکستانی فضائیہ کا ہونے سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ میاں چنوں میں گرنے والا طیارہ پاکستان فضائیہ کا نہیں۔خیال رہے کہ میاں چنوں میں چھوٹا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ہے، واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے اور امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔ریسکیو انچارچ ڈاکٹر خالدکے مطابق تربیتی طیارہ گرنے سے معجزاتی طورپر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ واضح رہے کہ میاں چنوں کے علاقہ پندرہ ایل پل کے قریب زور دو دار دھماکہ ہو اجس سے پور شہر لرز اٹھا ، عینی شاہدین نے دعویٰ کیاکہ طیارہ ایک گھر پر گرا، دھماکے کے نتیجے میں ایک گھر مکمل تباہ ہوگیاجس میں کوئی کمرہ نہیں بچا ۔ ذرائع کے مطابق دھماکے سے جائے حادثہ پر 10 فٹ گہرا کھڈا پڑ گیا۔ ضلع خانیوال کی پولیس،ریسکیو اور تمام انتظامیہ ادارے پہنچ گئے ،اطلاع ملنے پر سینکڑوں شہری بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے ۔ انتظامیہ کی جانب سے عوام کو جگہ سے ہٹانے کیلئے فائربریگیڈ سے پانی پھینکا گیا ۔ رش کے باعث بائی پاس پر ٹریفک بری طرح جام ، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…