کراچی(این این آئی)جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرونے کہاہے کہ عمران خان پاگل، ذہنی مریض بن گئے ہیں، پاگل خان کو گدو بندر منتقل کیا جائے۔وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئیراشد محمود سومرو نے کہاکہ عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں،
کراچی میں اس کی چیخیں نکل گئی ہیں۔کسی مائی کے لال میں ہمت ہے تو مولانا کو جیل میں ڈال کے دکھائو ملک تمہارے لئے افغانستان بنا دیں گے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم اپنی گندی زبان کو لگام دیں، کارکنوں کو حکم دیا تو سندھ میں گھسیٹ لیں گے۔مولانا فضل الرحمن کے خلاف مسلسل گندی زبان استعمال کرنا تمہاری ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔راشد محمود سومرونے کہاکہ ہم عمران خان کو مولانا فضل الرحمن کے پیشاب کے برابر بھی نہیں سمجھتے۔وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کے بعد عمران خان کی حالت پاگل کتے کی طرح ہو گئی ہے۔راشد محمود سومرو نے کہاکہ عمران خان اپنی زبان کو لگام دو ورنہ ہمارے کارکن تمہاری زبان کھینچ لیں گے۔مولانا فضل الرحمان عالم دین ہے، عمران کے مولانا ناکہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔