منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

بوریا بستر باندھ کر فرار کی تیاریوں میں مصروف ہیں ،جعلی وزیراعظم اور جعلی ترجمان کے اوسان خطا ہوچکے ہیں ،گالیوں کے سوا کچھ نہیں، حافظ حمد اللہ

datetime 9  مارچ‬‮  2022 |

کوئٹہ (آن لائن )پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ جعلی وزیراعظم اور جعلی ترجمان کے اوسان خطا ہوچکے ہیں ،گالیوں کے سوا کچھ نہیں اس لئے بوریاں بستر باندھ کر افرار کی تیاریوں میں مصروف ہیں ،تحریک عدم سے خوفزدہ عمران نیازی ذہنی مریض بن چکا ہے

انہیں کرسی کی بجائے ہسپتال میں ایڈمٹ کرنے کی ضرورت ہے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن 24 گھنٹے ان کے اعصاب پر سوار ہیں ملکی سیاست سے اخلاقیات اور شائستگی کا جنازہ حکمران جماعت اور انکی لیڈر شپ کی بد تہذیبی کی وجہ سے نکلی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مدرسہ عربیہ شمس العلوم شمشوزئی گلستان میں حفاظ کرام کے دستار بندی کے سلسلے میں منعقدہ سالانہ دستارفضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس جمعیت علمااسلام کے رہنما مفتی غلام حیدر قاری محمد اسلم اور دیگر رہنماں و مقامی علما کرام نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ حکومت کی ملک دشمن پالیسیاں ملک کی دیوالیہ پن کا سبب بنی حکمت بصیرت اور مصلحت کی بجائے انتقامی سیاست کی آگ اور تکبر و انا پرستی نے ملک کو بحرانوں کے دلدل میں پھنسا دیا انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا مقصد ملک کی ترقی اور عوامی مشکلات کا حل نہیں تھا اسی لیئے ملک وملت انکے دوراقتدار میں مختلف بحرانوں کا شکار رہیں انہوں نے کہاکہ وعدہ اور دوعوں کی تکمیل کی بجائے نااہل حکومت نے جھوٹ کرپشن اور وعدہ خلافیوں میں ریکارڈ بنائیں،مولانا حافظ حمداللہ نے عمران نیازی کی تقریر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تحریک عدم سے خوفزدہ عمران نیازی ذہنی مریض بن چکا ہے انہیں جلسوں میں بکنے کی بجائے ہسپتال میں ایڈمٹ کرنے کی ضرورت ہے

قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن 24 گھنٹے ان کے اعصاب پر سوار ہیں بیچارے کو نیند میں بھی مولانا فضل الرحمن نظر آ رہا ہوتاہے انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کرنے والا غلط اعداد و شمار بتا کر قوم کو گمراہ کرنا چاہتا ہے قوم ان کے دور اقتدار میں جن مصائب و مشکلات سے گزری اسکی وجہ سے آج پوری قوم انہیں بد دعائیں دے رہی ہے

ان میں ہمت ہے تو وہ عوام کی عدالت میں پیش ہوجائیں قوم گندے انڈے اور ٹماٹر انکے استقبال کیلئے تیار رکھے بیٹھے ہے انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست سے اخلاقیات اور شائستگی کا جنازہ حکمران جماعت اور انکی لیڈر شپ کی بد تہذیبی کی وجہ سے نکلی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کہتے تھے کہ وہ کبھی کسی کو این آر او نہیں دینگے لیکن آج متحدہ قومی موومنٹ کے دفتر جا کر دینے کی بجائے خود این آر او لے لیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…