جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

نواز شریف اور آصف زرداری نے ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد رکھی، عدم اعتماد کا مقصد ہے بولی لگاؤممبر اٹھاؤ اور چھانگا مانگا لے جاؤ، فواد چوہدری

datetime 9  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کا مقصد ہے بولی لگاؤممبر اٹھاؤ اور چھانگا مانگا لے جاؤ، ما ضی میں عدم اعتماد کی تحریک میں نوٹوں کی بوریاں کھولی گئیں،بے نظیر بھٹو کی حکومت گرانے کیلئے خریدو فروخت کا بازار لگایا گیا ،نواز شریف اور آصف زرداری نے ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد رکھی، اس بار اپوزیشن کی کوششیں ناکام ہوں گی،

مولانا فضل الرحمان نے ذاتی مفادات کیلئے سیاست کی، ننھے منے سیاست دان اسلام آباد کی عوام کا خیال کریں،ملک کو اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ چوہدری فواد حسین نے کہا نواز شریف اور آصف زرداری کا ایک ہی مقصد ملک کو لوٹنا ہے، پیسے کے بیوپاریوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ وزیراعظم عمران خان ہیں۔ملک کو اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، سپیکر قومی اسمبلی سے التماس ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک جلد از جلد ایوان میں لائیں۔اپوزیشن فور ی طور پر اپنے 172 ارکان میڈیا کے سامنے پیش کرے۔ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کو بتایا کہ انہیں 10،10 کروڑ کی پیش کش ہو رہی ہے ۔ملکی مفاد کو مد نظر رکھ کر خارجہ پالیسی بنائی جاتی ہے،چوہدری فواد حسین کاکہناتھا ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی مفاد کو مدنظر رکھ کر خارجہ پالیسی ترتیب دی۔سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت کے باوجود برتری ہماری رہی۔ایم کیو ایم سے آج بھی اچھی ملاقات ہوئی ۔اگلے ایک دو دنوں میں پوزیشن واضح ہو جائے گی۔ انہوںنے کہا بغیر کسی تصدیق اورمؤقف کے فیک نیوز چلائی جاتی ہیں۔فیک نیوز چلانے پر پیمرا نوٹس ضرور بھیجے گا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا دنیا کو سیاسی اور معاشی بحران کا سامنا ہے۔کووڈ19 میں پاکستان معاشی بحران سے بطریق احسن نکلا۔

کووڈ کے باوجود پاکستان ساڑھے 5 فیصد کی شرح سے ترقی کر رہا ہے۔دنیا پاکستان کو ایک ماڈل کے طور پر دیکھ رہی ہے،حماد اظہر کاکہناتھاعالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیں۔ وزیراعظم عمران خان کی آواز پوری دنیا میں سنی جا رہی ہے۔وزیراعظم عمران کبھی پاکستان کے وقار کا سودا نہیں کر سکتے،حماد اظہر نے کہا اپوزیشن سے پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔ماضی کے حکمرانوں نے اربوں ڈالر کے بیرونی قرض لیے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…