ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم کیخلاف ووٹ دینے پر حکومتی ارکان کی اسمبلی رکنیت کو خطرہ،بابر اعوان نے خبردار کردیا

datetime 9  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد پر ووٹ دینے والے کی اسمبلی رکنیت ختم ہو جائے گی، وزیراعظم کے خلاف یہ مہم بغیر کسی شک کے بیرونی طاقتوں کی ایما پر شروع ہوئی ،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ

آئین کے آرٹیکل اے کے تحت اگر کوئی رکن اسمبلی بجٹ کی منظوری یا عدم اعتماد کے وقت دوسری پارٹی کے حق میں ووٹ دے تو اس کی رکنیت ختم ہو جاتی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر کسی حکومتی رکن نے ووٹ دیا تو نہ صرف اسے پارٹی سے نکالا جائے گا بلکہ اس کی اسمبلی رکنیت بھی ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پہلے بھی ناکام ہو چکی ہے اور اب بھی ناکام ہو گی۔ قاسم سوری کے معاملے پر اپوزیشن والوں نے مجھ سے کہا فیس سیونگ دیں۔ ہم نے کہا یہ آئینی معاملہ ہے، ایسا اب ممکن نہیں جس پر انہیں تحریک واپس لینا پڑی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف یہ مہم بغیر کسی شک کے بیرونی طاقتوں کی ایما پر شروع ہوئی۔ وزیراعظم کے مغرب کو اڈوں سے متعلق انکار پر یہ سلسلہ شروع ہوا۔ مہم اپوزیشن کے وہ لوگ چلا رہے ہیں جن کے اثاثے باہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سینیٹ ہو یا دویگر معاملات، ہر بار اپوزیشن کو شکست دی ہے۔پی ٹی آئی والے سب متحد ہیں اور اس بار بھی اپوزیشن کو ہرائیں گے۔ جو لوگ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ نہیں دیکھنا چاہتے، وہ ابھی مزید انتظار کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…