منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

ن لیگ نے ارکان اسمبلی کو اسلام آباد سے باہر جانے سے روک دیا

datetime 8  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے تمام ارکان قومی اسمبلی کو اسلام آباد سے باہر جانے سے منع کردیا۔ذرائع کے مطابق ن لیگی قیادت نے ارکان

کو بتایا کہ چند روز میں قومی اسمبلی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد پیش ہونی ہے۔ذرائع کے مطابق ن لیگی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ایم این ایز کو ہدایت کی گئی کہ تمام ممبران اجلاس میں شرکت لازمی بنائیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے ارکان اسمبلی کو گروپس میں تقسیم کرکے ہر گروپ کا کوآرڈینٹر مقرر کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے ہر گروپ کا واٹس ایپ گروپ بھی تشکیل دیا ہے اور گروپ لیڈر کو ایوان میں سب کی حاضری یقینی بنانے کی ذمے داری سونپی ہے۔اپوزیشن پارٹی کی قیادت نے ارکان کو ہدایت کی کہ اگر کسی رکن کی گرفتاری کا امکان ہو تو وہ فوری طور پر گروپ لیڈر کو بتائے گا۔ذرائع کے مطابق ایسے ارکان کو جمعیت علماء اسلام کے انصار الاسلام کا حفاظتی دستہ فراہم کردیا جائے گا۔ن لیگی قیادت نے اپنے ارکان کو پارلیمنٹ لاجز میں اپنی رہائشگاہوں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…