منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان نے یوٹیوبرز کو وزیراعظم ہاؤس طلب کرلیا

datetime 8  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اس وقت مائنڈ گیم کھیل رہی ہے جس کا میں ماہر ہوں۔ یوٹیوبرز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، حکومت کہیں نہیں جارہی، اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج پاکستان کے ساتھ ہے، فوج چوروں کے ساتھ نہیں جائیگی، جہانگیر ترین غداروں کا ساتھ نہیں دے گا،

غیر ملکی ہاتھ ہماری حکومت کے پیچھے ہیں، اپوزیشن اس وقت مائنڈ گیم کھیل رہی ہے جس کا میں ماہر ہوں۔عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کے لوگ ہمارے اراکین کو 15 کروڑ روپے تک کی آفر کر رہے ہیں، اپوزیشن جمہوریت کے نام پر ہارس ٹریڈنگ کر رہی ہے، اپوزیشن اپنی چوری بچانے کیلئے پیسہ استعمال کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کو تبدیل نہیں کیا جارہا، بدقسمتی سے عثمان بزدار آسان ہدف ہیں، وہ میڈیا پر نہیں آتے، مکمل اور منظم منصوبہ بندی کے تحت حکومت کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو رکن فلور کراسنگ کرے وہ نااہل ہوجائے گا، اپوزیشن غیر یقینی کی صورتحال پیدا کرنے کیلئے مہم چلا رہی ہے، تحریک اعدم اعتماد اپوزیشن کا آخری واردات ہے جو ناکام ہوگی۔عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کی واردات ناکام ہونے کے بعد 2028 تک یہ لوگ دوبارہ نہیں اٹھ سکیں گے، اپوزیشن مفاد پرستوں کا گلدستہ ہے جس کو عمران خان نے اکھٹا کر دیا ہے، ان کے ساتھ عوام نہیں تو فوج کیا ہوگی۔وزیر اعظم نے کہا کہ جمعہ کو دیر میں ہونے والا جلسہ بتائے گا عوام کس کے ساتھ ہے، نئے آرمی چیف کے بارے میں ابھی کچھ نہیں سوچا، امریکہ اور بھارت کا نہیں بلکہ انکی پالیسیوں کا مخالف ہوں۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے سفیر نے بیان دیکر پروٹوکول کی خلاف ورزی کی، آئی ایم ایف کو ہمارے خلاف استعمال کرنے کا خطرہ ہے لیکن ہم دیکھ لیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…