منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

پشاور، مسجد میں دھماکہ کرنے والے خودکش بمبار اور اس کے سہولت کار کی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 7  مارچ‬‮  2022 |

پشاور(این این آئی) قصہ خوانی بازار کی مسجد میں دھماکہ کرنے والے خودکش بمبار اور اس کے سہولت کار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف مختلف اضلاع میں آپریشنز جاری ہیں،

سی ٹی ڈی اسپیشل انویسٹی گیشن کی 4 ٹیمیں مختلف قبائلی اضلاع میں موجود ہیں۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں ملوث نیٹ ورک کے ایک سہولت کار اور خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے، جس کے مطابق خودکش بمبار کی عرفیت عبداللہ تھی اور وہ نام بدلتا رہتا تھا۔خودکش بمبار کے ایک سہولت کار کا ڈیٹا اور تصویر حاصل کرلی گئی ہے، مبینہ ملزم حسن کا تعلق جمرود ضلع خیبر سے بتایا جاتا ہے، نیٹ ورک سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے جی ایس ایم لوکیٹر کی مدد سے قبالی اضلاع میں کوشش جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے خود کش بمبار اور سہولت کار کو جائے وقوع تک پہنچانے والے رکشا ڈرائیور کا انٹرویو بھی مکمل کر لیا، رکشا ڈرائیور سے تفتیش کے بعد شہر کے دیگر مقامات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی گئی ہیں۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…