منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

لاہورمیں ماں بیٹی سے رکشہ میں زیادتی کیس میں اہم پیشرفت

datetime 7  مارچ‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) لاہور کے علاقے چوہنگ میں ماں بیٹی سے رکشہ میں زیادتی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ،انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کو سیشن عدالت منتقل کرنے کی درخواست خارج کر دی ۔ملزمان کو جیل سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی۔ ملزمان نے کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے اور سیشن عدالت منتقل کرنے کی درخواست دائر کی تھی ۔پراسیکیوٹر میاں محمد طفیل نے منتقلی کی درخواست کیخلاف دلائل دئیے کہ ملزمان نے گزشتہ سال 22 اگست کی رات کو ماں بیٹی کو اسلحے کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ماں بیٹی نے دونوں ملزمان کو شناخت کر لیا تھا۔پولیس نے ملزمان کیخلاف تمام شواہد کو چالان کا حصہ بنایا ہے۔پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ ملزمان نے ماں اور بیٹی کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا ، ڈی این اے رپورٹ سے بھی ملزمان کا جرم ثابت ہوتا ہے ۔عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے کیس سیشن عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی اورملزمان کو فرد جرم عائد کیلئے 14 مارچ کو طلب کر لیا۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ملزمان نے خواتین کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ واضح رہے کہ پولیس نے ملزم عمر فاروق اور منصب کیخلاف چالان جمع کرا رکھا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…