اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں اتنی مہنگائی نہیں ہے، اب بھی دنیا کا سستا ترین ملک ہے، عمران خان

datetime 7  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے احساس راشن رعایت پروگرام کا اجرا کردیا۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل دبئی سے بھی سستا ہے جبکہ ٹیکس آمدن میں اضافے کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت کم کی۔ اسلام آباد میں احساس پروگرام کے 3 سال مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ احساس پروگرام مدینہ کی ریاست کی جانب ایک قدم ہے۔

احساس پروگرام صرف وہ لاسکتاہے جسے انسانیت کادردہو۔اللہ تعالیٰ کویہ چیزپسند ہے کہ انسان انسانیت کیلئے کیاکرتاہے۔ریاست مدینہ میں پیسہ نچلے طبقے پرخرچ کیاجاتاتھا۔محروم طبقوں کی بہبودریاست کی ذمہ داری ہے۔ مدینہ کی ریاست میں قانون کی بالادستی،مافیا کے خلاف جنگ اور عوام کو فلا ح پہنچانا ہے۔قانون کی بالادستی قائم کرنابہت بڑاچیلنج ہے۔جیسے جیسے ٹیکس دیتے جائیں گے ،ملکی ضروریات پوری ہوں گی۔ہیلتھ کارڈ ہر خاندان کو فراہم کیاجائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹیکس آمدن میں اضافے کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت کم کی،دنیا بھرمیں مہنگائی کی لہر آئی لیکن پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل دبئی سے بھی سستا ہے۔عمران خان نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت 98 فیصد پیسہ عورتوں کے ہاتھ میں دیا جاتا ہے تاکہ عورتیں بچوں کی تعلیم سمیت دیگر معاملات کو چلا سکے،احساس پروگرام سے خواتین کو بااختیار بنانا ہے، جب تک خواتین تعلیم یافتہ نہیں ہوں گی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔عمران خان نے کہا کہ ورلڈ بینک نے تسلیم کیا کہ پاکستان کا احساس پروگرام دنیا کا بہترین منصوبہ ہے۔ رواں ماہ کے آخر تک سندھ کے علاوہ ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ دیا جائے گا، جس کے ذریعے 10 لاکھ روپے تک کا مفت علاج کروایا جاسکے گا۔احساس رعایت راشن اسکیم کے تحت 2 کروڑ خاندانوں کو 30فیصد ماہانہ رعایت دی جائے گی ۔ احساس پروگرام سے خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ثانیہ نشتر کو احساس پروگرام پر خراج تحسین پیش کرتاہوں۔احساس پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں پر کام کرنا آسان نہیں تھا۔ثانیہ نشتر اور ان کی ٹیم نے دن رات محنت سے احساس پروگرام پر کام کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…