منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایف بی آر کو جائیدادوں کے لین دین سے اربوں روپے اضافی آمدنی حاصل ہونے کی امید

datetime 6  مارچ‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کو رواں مالی سال کے آخری چار مہینوں میں جائیدادوں کے لین دین سے 20 ارب روپے سے زائد اضافی آمدنی حاصل ہونے کی امید ہے ۔ ایف بی آر کے مطابق ویلیوایشن میں اضافے کے بعد توقع ہے کہ رئیل اسٹیٹ سے سالانہ ریونیو کلیکشن 20 فیصد سے

25 فیصد تک بڑھے گی۔مالی سال 2020-21 میں ایف بی آر نے ملک میں پراپرٹی کے لین دین سے 64 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔ایف بی آر کے ویلیو ایشن ریٹ صوبوں کے مقابلے میںزیادہ ہیں لیکن پھر بھی مارکیٹ ویلیو سے کم ہیں، جس کے باعث ایف بی آر ہر مالی سال جولائی سے ویلیو ایشن ریٹس میں اضافہ کرسکتا ہے تاکہ قیمتوں کو مارکیٹ ویلیو کے برابر لایا جا سکے۔رئیل اسٹیٹ سے متعلق خرید و فروخت کو دستاویزی شکل دینا عالمی منی لانڈرنگ واچ ڈاگ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا بھی مطالبہ ہے جس نے پاکستان کو 2018 سے دہشت گردی کی مالی معاونت پر ناکافی کنٹرول والے ممالک کی اپنی گرے لسٹ میں رکھا ہوا ہے۔ ایف بی آر نے پہلے ہی اس کے لیے کام شروع کردیا ہے اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔قیمتوں میں پہلا اضافہ 2018 میں کیا گیا تھا، اس کے بعد 2019 میں ایک اور اضافہ ہوا اور رواںماہ2 مارچ کو کیا گیا اضافہ تیسری مرتبہ کیا گیا ہے جو تقریباً ڈھائی سال بعد آیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…