منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

خورشید شاہ کا فارمولا مسترد، اپوزیشن جماعتوں نے اپنا فیصلہ سنا دیا

datetime 6  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد ( آن لائن) اپوزیشن جماعتوں نے پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ کی تجویز کو مسترد کر تے ہوئے سب سے پہلے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے ،خورشید شاہ نے وزیراعظم سے پہلے اسپیکر کو ہٹانے کا فارمولا دیا تھا،

اپوزیشن جماعتوں نے دو دن تک خورشید شاہ کے فارمولا پر بحث کی۔ ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی کہ ماحول بنا ہوا ہے، لہٰذا وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں تاخیر نہیں کی جانی چاہیئ،پہلے اسپیکر کے خلاف تحریک پیش کی گئی تو وزیراعظم کو ارکان کو مینیج کرنے کے لئے وقت مل جائے گا،سپیکر کو ہٹانے کے بعد وزیراعظم کو ہٹانے کے لئے مزید ایک سے ڈیڈ ماہ لگ جائے گا،اپوزیشن کی رائے ہے کہ اس وقت اسٹبلشمنٹ غیرجانبدار، اتحادی حکومت سے ناخوش، اور اپنے ارکان بھی ناراض ہیں،مولانا فضل لارحمن نے کہا کہ ہم نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لئے نمبر گیم بھی پوری کرلی ہے،جب تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا سو فیصد یقین ہے تو پھر اسپیکر کی بجائے ڈائریکٹ وزیراعظم کے خلاف تحریک لانی چاہیے،نواز شریف سمیت اپوزیشن کے اکثریتی رہنماؤں نے بھی مولانا فضل الرحمان کی تجویز کی حمایت کی،تفصیلی بحث اور مشاورت کے بعد اپوزیشن نے اسپیکر کی بجائے پہلے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…