منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

پشاوردھماکہ ،نیویارک کے ایک ہی خاندان کے 4قریبی رشتہ دار شہیدہوئے ،اہلخانہ غم سے نڈھال

datetime 6  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور کی جامع مسجد امامیہ کے بم دھماکے میں ہونیوالی اموات میں نیویارک کی ایک ہی فیملی کے 4رشتے داروں کو اس سے چھین لیا ،روزنامہ جنگ میں عظیم ایم میاں کی خبر کے مطابق نیویارک کی پاکستانی کمیونٹی میں ہیلتھ انشورنس کے شعبے میں سالہاسال سے کمیونٹی کی رہنمائی اور خدمت انجام دینے والی خاتون مہوش فاطمہ کےماموں میر شہادت حسین ، خالہ زار بھائی رضا میر ، پھوپھی زاد ناصر علی ، کزن سید اکبر علی اور متعدد رشتہ دار اس دھماکے میں شہید ہوگئے ۔

مہوش کی ایک چچا زاد مسجد کے دوسرے فلور پر نماز پڑھ رہے تھے اس لئے وہ بچ گئے ،مہوش فاطمہ نے بتایا کہ میرے خاندان کے ان قریبی رشتہ داروں کی موت نے میرے والدین اور خاندان کے دیگر افراد پر قیامت ڈھا دی ہے اور ہم امریکہ میں رہ کر بھی پشاور کے دھماکے میں اپنے پیاروں کی موت سے زندگی کے سب سے بڑے المیے سے دوچار ہیں ، ہمارے بچوں اور ہماری زندگی ہمیشہ متاثر رہے گی ،صبر و شکر کے سوا کوئی چارہ نہیں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیموں اور شخصیات کی جانب سے مہوش سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے اس دھماکے میں خاندان کے علاوہ دیگر عزیز بھی مہوش نے کھوئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…