پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

وسطیٰ افریقہ: جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد اقوام متحدہ کے سفیر برطرف

datetime 13  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمہوریہ وسطیٰ افریقہ میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کے اہلکاروں کے خلاف جنسی زیادتی کے الزامات سامنے آنے کے بعد اقوام متحدہ نے ملک میں تعینات اپنے سفیر جنرل باباکر گایا کو ا±ن کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون نے بتایا کہ انھوں نے جمہوریہ وسطیٰ افریقہ میں اقوام متحدہ کے سفیر سے استعفیٰ طلب کیا ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے یہ اقدام ایک ایسے موقعے پر سامنے آیا ہے جب انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا تھا کہ امن فوج کے اہلکار نے ایک 12 سالہ لڑکی کا ریپ کیا ہے۔جمہوریہ وسطیٰ افریقہ میں امن قائم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی امن فوج کے 10 ہزار اہلکار تیعنات ہیں۔امن فوج کے اہلکاروں پر الزام ہے کہ انھوں نے بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔رواں سال جون میں مسٹر بان کی مون نے ان الزامات کا جائزہ لینے کے لیے غیر جانبدار پینل تشکیل دیا تھا۔اس سے قبل اقوام متحدہ نے جمہوریہ وسطیٰ افریقہ میں فرانسیسی فوجی دستوں کی جانب سے بچوں کے ساتھ زیادتی کے الزام مسترد کیے تھے۔مسٹر بان کی مون نے اقوام متحدہ کے سفیر کی مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ گذشتہ برسوں کے دوران اقوام متحدہ کی فوج کی جانب سے جنسی استحصال کی حالیہ خبروں پر اپنے غم و غصہ اور شرمندگی کا اظہار کر سکوں۔‘انھوں نے کہا کہ ’میں کوئی بھی اقدام برداشت نہیں کروں گا جو لوگوں کے اعتماد کو خوف سے بدل دے۔‘اقوام متحدہ میں بی بی سی کے نامہ نگار نک برینٹ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ کو معلوم ہے کہ یہ معاملہ صرف ایک شخص یا ایک محاذ تک ہی محدود نہیں ہے۔ انھوں نے بتایا کہ کہ جنسی استحصال کے معاملے پر غور کرنے کے لیے جمعرات کو اقوام متحدہ کا خصوصی اجلاس بلایا گیا ہے۔سنہ 2014 سے جمہوریہ وسطیٰ افریقہ میں اقوام متحدہ کا مشن جنرل گایا کی سربراہی میں کام کر رہا ہے۔مارچ سنہ 2013 میں جمہوریہ وسطیٰ افریقہ میں مسلمان باغیوں کے قبضے کے بعد سے ملک میں نسلی اور مذہبی فسادات کی وجہ سے ہزاروں افراد نے نقل مکانی کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…