پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

لاہور 24 گھنٹے میں 215 وارداتیں

datetime 5  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ، آن لائن) لاہور پولیس نے شہر کے عوام کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے شہر میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باوجود لاہور پولیس کے انویسٹی گیشن ونگ نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ مسلح ڈاکو شہر میں کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں ڈکیتی کی 215وارداتوں کے نتیجے میں لاہور کے شہری لاکھوں روپے کی

نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے ہیں۔ تین مسلح نامعلوم ڈاکوؤں نے ہفتے کی صبح جوہر ٹاؤن کے علاقے میں واقعہ مقامی بیکری میں مسلح ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے بیکری سے 5 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہوگئے۔ اسی طرح فیکٹری ایریا کے علاقے میں واقعہ ایک موبائل شاپ میں ڈکیتی کی مسلح واردات کے نتیجے میں 2 نامعلوم مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر عملے کو یرغمال بنا کر 45 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تھانہ چوہر ٹاؤن اور تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے بابا بیکری کے مالک سمیت موبائل فون شاپ کے مالک کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق سٹریٹ کرائم کی 24 وارداتیں، نقب زنی کے پانچ واقعات رپورٹ ہوئے، دو موٹرسائیکل گن پوائنٹ پر چھینے گئے جبکہ چوری کی 42 مختلف وارداتیں ہوئیں، اس کے علاوہ موبائل فونز، نقدی گن پوائنٹ پر چھیننے کے واقعات ہوئے، دوسری جانب لاہور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون چھیننے کی کوشش ناکام بنادی اور ملزم کو تعاقب کرنے کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والا ملزم تھانہ ہربنس پورہ کی حدود میں شہری سے موبائل فون چھین رہا تھا کہ وہاں سے گزرنے والے ایک شہری نے 15 پر کال چلا جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزم کا تعاقب شروع کردیا اور جائے وقوعہ پر تھوڑے ہی فاصلے پر ملزم کو راؤنڈ اپ کر کے اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے چھینا گیا موبائل برآمد کر کے ملزم کو تھانہ ہربنس پورہ پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…