ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عامر لیاقت کا تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا اعلان سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

datetime 5  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سوشل میڈیا صارفین عامر لیاقت کو پاکستانی انڈسٹری کا سلمان خان کہہ رہے ہیں۔عامر لیاقت نے حال ہی میں اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا اعلان ہے۔ سوشل میڈیا پر جیسے ہی یہ خبر وائرل ہوئی صارفین نے اس پر اپنا ردعمل دینا شروع کردیا۔

سوشل میڈیا صارفین عامر لیاقت کے تیسری بیوی کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کے اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے عامر لیاقت کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔صارفین نے ان چینلز پر بھی برہمی کا اظہار کیا جو عامر لیاقت کو رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا موقع دیتے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا خدا کا واسطہ ہے بور ہوگئے بار بار اس کو دیکھ کر رمضان جیسے پاک مہینے میں بھی یہ، خوف کرو۔ کچھ لوگوں نے کہا جو شو کروارہے ہیں وہ بھی ان جیسے ہی ہوں گے۔ کچھ لوگوں نے طنزیہ کہا اس کامطلب ہے مزید میمز آئیں گی۔سالار نامی صارف نے کہا جس قوم کا ایسا عالم ہوگا اس کا کیا بنے گا۔ صائمہ نامی خاتون نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمارے چینلز کیا سیکھانا چاہتے ہیں بچوں کو۔ایک خاتون نے کہا رمضان ٹرانسمیشن میں کچھ بھی رمضان والا نہیں ہوتا سب کو ٹی آر پی چاہئے اس لیے ان کو لے لیا۔ صارف نے عامر لیاقت اور ان کی تیسری بیوی کو متنازع جوڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس لیے لیا ہے تاکہ سب شو دیکھیں۔ایک خاتون نے عامر لیاقت کا موازنہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے ساتھ کرتے ہوئے کہا ایسا لگتا ہے عامر لیاقت ہماری انڈسٹری کے سلمان خان ہیں جو اپنی بیویوں کو متعارف کرواتے ہیں جس کے بعد وہ انہیں چھوڑ دیتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…