منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

روس یوکرین تنازع ، کمیلا پارکرمتاثرین سے ملاقات کے دوران رو پڑیں

datetime 3  مارچ‬‮  2022 |

لندن (این این آئی) پرنس آف ویلز، شہزادہ چارلس کی اہلیہ کمیلا پارکر روس یوکرین تنازع سے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کے دوران رو پڑیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق،

کمیلا پارکر نے اپنے شوہر، شہزادہ چارلس کے ساتھ لندن میں موجود یوکرینئن کیتھولک کیتھیڈرل کا دورہ کیا، جہاں اْنہوں نے جنگ سے متاثرہ لوگوں کو تسلی دی۔ شاہی جوڑے کو وہاں موجود لوگوں نے ان تکالیف کے بارے میں بتایا جوکہ یوکرین کے باشندوں کو روسی جارحیت کی وجہ سے سہنا پڑ رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق، کمیلا پارکر نے یوکرینی سفیر کی اہلیہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ جنگ زدہ ملک کیلئے دعا گو ہیں‘۔کمیلا پارکر کے ترجمان نے کہا کہ’کوئی بھی یوکرینی شہریوں کو اپنے گھروں سے نقل مکانی کرتے دیکھ کر ان خوفناک مناظر کو نظر انداز نہیں کرسکتا اور ڈچز آف کارنووال ہر طرح سے یوکرینی لوگوں کی مدد کرنا چاہتی ہیں‘۔دوسری جانب شہزادہ چارلس نے بھی روس کی جانب سے یوکرین پر کیے گئے حملوں سے متاثرہ لوگوں کے حوصلے بلند کیے اور ان کی غیر معمولی بہادری اور استقامت کی تعریف کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…