منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

سسرالیوں نے گلے میں پھندا ڈال کر ایک بچے کی ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

datetime 3  مارچ‬‮  2022 |

فیصل آباد (این این آئی) تھانہ مدینہ ٹائون کے علاقہ وائی بلاک میں گھریلو جھگڑے پر سسرالیوں نے گلے میں پھندا ڈال کر ایک بچے کی ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے خاوند سمیت، ساس، سسر سمیت 7افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیل کے

مطابق مرزا نعمان بیگ نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اسکی ہمشیرہ تابینہ بیگ کی شادی کچھ عرصہ قبل عبدالصمد بیگ سے ہوئی ان کے ہاں ایک بیٹا پیدا ہوا جو حیات ہے جبکہ تابینہ بیگ کا خاوند روزگار کے سلسلہ میں سعودی عرب گیا ہوا تھا، تاہم مذکورہ خاتون کا سسرالیوں سے اکثر جھگڑا رہتا تھا اور گزشتہ روز اس کی ہمشیرہ تابینہ نے فون کر کے بتایا کہ اسکی ساس شمیم کو اس کے شوہر کا فون آیا ہے کہ اسکو قتل کر دو جس پر وہ اپنی ہمشیرہ تابینہ بیگ کے گھر مدینہ ٹائون وائی بلاک پہنچا تو اس کے سسرالیوں نے گلے میں پھندا ڈال کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور اس کی نعش گھر میں پڑی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مدینہ ٹائون پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچایا اور قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقتولہ کے شوہر عبدالصمد کی ایماء پر سسرالیوں ساس شمیم بیگ، سسر نصیر بیگ، دیور سبحان بیگ، بلال بیگ، نند اقصیٰ بیگ اور اسرا بیگ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…