منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

اقوام متحدہ میں روس کیخلاف قرارداد پر پاکستان کی خاموشی، امریکی اراکین کانگریس برس پڑے

datetime 3  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد /نیویارک (این این آئی) اراکین کانگریس امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا پر برس پڑے ، اراکین نے پوچھا کہ کیا پاکستان سے رابطہ کیا گیا؟ کیا آپ

میں سے کسی نے بھی فون اٹھا کر پاکستان سے رابطے کی کوشش کی ؟ اس پر امریکی نائب وزیر نے جواب دیا کہ نہیں۔ امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستانی حکام کو راغب کرنے کی کوشش کی، یہ مایوس کن ہے کہ کتنے ملک اس پر خاموش ہیں۔انہوںنے کہاکہ ابھی یہ دیکھنا ہوگا کہ عمران خان کے دورہ روس کو اس بحث میں کس طرح شامل کرسکتے ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں یوکرین پر روسی حملے کے خلاف قرارداد منظور کی گئی تھی، قرارداد میں یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کی مذمت کی گئی۔جنرل اسمبلی کے 193 ارکان میں سے 141 نے روس کیخلاف قراردادکی حمایت کی ، روس، بیلاروس، شام اور شمالی کوریا سمیت 5 رکن ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی۔پاکستان، بھارت اور ایران سمیت 35 ممالک نے ووٹ نہیں دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…