اتوار‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2026 

جلد اچھی خبریں ملیں گی، اسحاق ڈار

datetime 3  مارچ‬‮  2022 |

لندن (این این آئی)متحدہ اپوزیشن کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کیخلاف ممکنہ تحریک عدم اعتما د جمع کرانے کی تیاریوں اور نمبر گیمز پورے ہونے کے بارے میں مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیراعظم میاں نوازرشریف کو آگاہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ دو سے

تین روز کے اندرتحریک عد م اعتماد باضابطہ طورپر جمع کرائے جانے کاامکان ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سر دار ایاز صادق، رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق نے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف اور پارٹی صدر میاں شہبازشریف کو متحدہ اپوزیشن کی نو ر کنی کمیٹی کے اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے جس میں تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سے ہونے والے رابطوں کی تفصیلات شامل ہیں۔دریں اثناء سابق وزیر اعظم نوازشریف سے مسلم لیگ (ن)کی سینیٹر نزہت عامر اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن سابق وزیر احمد رضا قاردی نے بھی ملاقاتیں کی ہیں جن میں ملکی صورتحال اور مسلم لیگ (ن)کی آئندہ الیکشن کی حکمت عملی طر بات چیت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جب ان ملاقاتوں کے دور ان میاں سابق وزیراعظم نوازشریف سے استفسار کیاگیاکہ تحریک عدم اعتماد کب تک جمع ہوگی تو سابق وزیراعظم معنی خیز انداز میں مسکرا دیئے جس پر ملاقات میں موجود اسحاق ڈار نے کہاکہ اس حوالے سے جلد اچھی خبریں ملیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



درگزر کیا کریں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…