منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

تحریک عدم اعتماد، نوازشریف نے بھی گرین سگنل دے دیا، تین بڑوں میں فوری انتخابات پر اتفاق کا امکان

datetime 3  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی)وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت مکمل مسودہ بھی تیارکرلیا گیا،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپوزیشن رہنماوں کو گرین سنگل بھی دیدیا۔نجی ٹی وی کے مطابق تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر اپوزیشن کے تین بڑوں میں فوری انتخابات پر اتفاق کا امکان پیدا ہوگیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی بھی فوری انتخابات پر مان گئی ہے،

ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن جماعتوں کی وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے مشاورت مکمل کرلی،حکومتی حلیف جماعتوں اور حکومتی اراکین سے بھی رابطے تیز کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے تین بڑوں آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر اتفاق کرلیا گیا،مسلم لیگ (ن)کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے اس بات کی تصدیق کی ہے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کی مشاورت مکمل ہوگئی ہے جلد تحریک عدم اعتماد پیش کردی جائے گی۔ذرائع کے مطابق تیار کیے جانے والے مسودے پر 80 سے زائد ارکان اسمبلی کے دستخط موجود ہیں جس میں مسودے پر مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، جے یو آئی ف اور بی این پی مینگل کے ارکان شامل ہیں۔اس حوالے سے اپوزیشن کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کسی بھی وقت جمع کرائی جا سکتی ہے جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن بھی تیار کر لی گئی ہے۔احسن اقبال کے مطابق نمبرگیم پوری ہے اس مقصد کے لیے حکومتی حلیف جماعتوں سے رابطہ میں ہیں اور دعوت دے رہے ہیں تاکہ تحریک عدم اعتماد پر اکثریت بجائے اتفاق رائے سے پیدا کیا جاسکے۔ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن نے اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی تیارکر رکھی ہے، تحریک عدم اعتماد اور اجلاس کے لیے ریکوزیشن کسی بھی وقت جمع کروائی جا سکتی ہے جس کے لیے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے چیمبر کو الرٹ کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…