اتوار‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2026 

تحریک عدم اعتماد، اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے کچھ تو نکلے گا، پرویز الٰہی

datetime 3  مارچ‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان بالکل بھی گھبرائے ہوئے نہیں ہیں، ہانڈی میں پہلا سامان چلا گیا ہے، اتنی بڑھی ہانڈی چڑھی ہے کچھ تو نکلے گا، اگلے اڑتالیس گھنٹوں سے متعلق تو مولانا فضل الرحمان ہی بتا سکتے ہیں۔

صحافی کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کا بھی وزیراعظم عمران خان کو گھبرانا نہیں ہے کا پیغام ہے؟ جس پر چودھری پرویز الٰہی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ عمران خان بالکل بھی گھبرائے ہوئے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہانڈی میں سامان چلا گیا، دھواں اٹھنے کے بعد پہلا ابالا آتا ہے، پہلا ابالا آ جائے پھر آپ کو بتائیں گے۔کیا تحریک عدم اعتماد میں سے کچھ نکلے گا؟ کے سوال پر جواب دیتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اتنی بڑی ہانڈی چڑھی ہے کچھ تو نکلے گا، اگلے 48 گھنٹوں سے متعلق مولانا فضل الرحمن ہی بتا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے دوران تحریک عدم اعتماد پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ وزیراعظم نے مہنگائی کی روک تھام کے لیے بہت اچھے اقدامات کیے ہیں، پٹرول کی قیمت میں کمی سے بہت فائدہ ہو گا، بجلی کی قیمتیں بھی نیچے آئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



درگزر کیا کریں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…