منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک بھر کی ایمرجنسی ہیلپ لائنز کو قومی ہیلپ لائن کیساتھ منسلک کرنیکا منصوبہ تیار ، وزیر اعظم افتتاح کرینگے

datetime 3  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر کی ایمرجنسی ہیلپ لائنز کو قومی ہیلپ لائن کے ساتھ منسلک کرنیکا منصوبہ تیار کر لیا گیا، وزیراعظم عمران خان یکم رمضان المبارک کو قومی ہیلپ لائن 911 کا افتتاح کریں گے۔

ذرائع کے مطابق 911 ہیلپ لائن ملک بھرکی تمام ایمرجنسی ہیلپ لائن کیساتھ منسلک ہوگی جس پر کال کرنے سے تمام ایمرجنسی رسپانس اداروں سے رابطہ ممکن ہو گا۔وزیراعظم کی زیر پاکستان ایمرجنسی ہیلپ لائن 911 پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کی جان ومال کاتحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ہیلپ لائن کاآغازلوگوں کیلئے ون اسٹاپ ایمرجنسی ریلیف پوائنٹ ہو گا۔وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ فائربریگیڈ، پولیس، ہیلتھ اسسٹنس، ڈیزاسٹرریکوری کو ضم کر دیا جائیگا، موٹروے پولیس و دیگر 36 انفرادی ایمرجنسی نمبرز کو بھی 911 میں ضم کیاجائیگا۔ضرورت مند کو صرف 911ڈائل کرنا ہو گا جس کے بعد کال سینٹراس کی کال کومتعلقہ سرکاری ایجنسی کوبھیج دے گا۔ منصوبہ وزارت آئی ٹی اوروزارت داخلہ کامشترکہ منصوبہ ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ متعلقہ حکام آپریشن کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…