کیف (این این آئی)روس کے یوکرین پر مسلسل حملوں کے نتیجے میں بھارتی طالب علموں کو یوکرین سے بحفاظت نکلنے میں پریشانی کا سامنا ہے جسے دیکھتے ہوئے پاکستانی سفارتخانے نے اپنی خدمات پیش کردیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی سفارتخانے نے بھارتی طلبہ کو پناہ دی جسے عالمی سطح پر سراہا گیایوکرین میں جاری جنگ اور پورے مشرقی یورپی ممالک میں افراتفری کے دوران ایک بھارتی طالب علم نے دل موہ لینے والی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے کے اندر بھارتی طلبہ کا ایک گروپ موجود ہے۔پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ان طالب علموں کو پناہ دینے کے علاوہ کھانا بھی فراہم کیا گیا۔ یوکرین میں پاکستانی سفارت خانے نے ان بھارتی طلبہ کو ایک ایسے وقت میں پناہ دی جب انہیں خارکیف سے لیویو جانے کیلئے بھارتی سفارتخانے نے مدد کرنے سے انکار کردیا تھا۔بھارت کے معروف صحافی و پروفیسر اشوک سوین نے بھی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ رومانیہ کی سرحد پر بھارتی سفارتخانے کا عملہ نہیں تھا لہٰذا ایسے میں پاکستانی سفارتخانے نے بھارتیوں کی مدد کی۔پاکستانی سفارتخانے کے اس عمل پر بھارتی طلبہ نے یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر نویل کھوکھر کو خراج تحسین پیش کیا ۔
Indian embassy officials are missing at the Romanian border. Pakistan Embassy helping Indian students to escape war in the Ukraine! pic.twitter.com/MG0cmf9LYV
— Ashok Swain (@ashoswai) March 2, 2022



















































