منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

خود کو محفوظ محسوس کر رہے ہیں ،پاکستان میں کھیل کر آسٹریلوی کھلاڑی رول ماڈل بن سکتے ہیں، آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون

datetime 3  مارچ‬‮  2022 |

رارلپنڈی(این این آئی)پاکستان کے دورے پر موجودآسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون نے کہاہے کہ پاکستان میں خود کو محفوظ محسوس کر رہے ہیں ،پاکستان میں کھیل کر آسٹریلوی کھلاڑی رول ماڈل بن سکتے ہیں، 2019 کے بعد غیر ملکی سرزمین پر ٹیسٹ میچ کھیلنا چیلنجنگ ہو گا،مثبت سوچ کے ساتھ پاکستان کے خلاف میدان میں اتریں گے،راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ عرب امارات جیسی لگ رہی ہے،

دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ بدھ کو ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسٹریلوی آف اسپنر ناتھن لیون نے کہاکہ پاکستان میں 24 سال بعد آئے ہیں اور بہت فخر محسوس کر رہے ہیں،مہمان نوازی کمال کی ہے اور ہم خوب انجوائے کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں خود کو بہت محفوظ محسوس کر رہے ہیں،اسلام آباد میں ہوٹل اسٹاف ہمارا بھرپور خیال رکھ رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 2019 کے بعد غیر ملکی سرزمین پر ٹیسٹ میچ کھیلنا چیلنجنگ ہو گا، ہم مثبت سوچ کے ساتھ پاکستان کے خلاف میدان میں اتریں گے، ابھی معلوم نہیں کہ ایک یا پھر دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ جس پچ پر ہم نے پریکٹس کی وہ زیادہ اسپن نہیں کر رہی تھی تاہم امید کر رہے ہیں کہ دورہ پاکستان میں تینوں ٹیسٹ کانٹے دار ہوں گے۔کینگروز اسپنر نے کہا کہ آسٹریلیا کے پاس ایشٹن اگر اور مچل مارش جیسے باصلاحیت آل راؤنڈرز اور مارنس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ اچھے اوپنر ہیں جبکہ مارنس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ میں بولنگ کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتے ہیں ۔ناتھن لیون نے کہا کہ آسٹریلیا کا پاکستان میں کرکٹ کھیلنا ورلڈ کرکٹ اور پاکستانی مداحوں کے لیے اہم ہے، نہ صرف آسٹریلیا بلکہ پاکستان میں بھی آسٹریلوی کھلاڑی رول ماڈل بن سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ راولپنڈی ٹیسٹ کھیلنا آسٹریلیا کیلئے چیلنجنگ ضرور ہو گا لیکن ہم تیاری پوری کر رہے ہیں، راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ عرب امارات جیسی لگ رہی ہے، امید ہے کہ اسپن بھی ہو گی اور ریورس سوئنگ بھی دیکھنے کو ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہمان نوازی کمال کی ہے اور ہم خوب انجوائے کر رہے ہیں، ہوٹل اسٹاف ہمارا بھرپور خیال رکھ رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…