اتوار‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2026 

شاہد آفریدی کی سرکاری ریکارڈ کے مطابق تاریخ پیدائش کیا ہے؟

datetime 3  مارچ‬‮  2022 |

راولپنڈی (آن لائن )راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے ساتھی کرکٹر شاہد آفریدی سے ان کی درست عمر پوچھ لی تاہم پھر وہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔گزشتہ روز گوگل پر درج شاہد آفریدی کی سالگرہ پر انہیں مداحوں سمیت ساتھی کرکٹرز کی

جانب سے محبت بھرے پیغامات موصول ہوئے۔اس موقع پر شعیب اختر نے شاہد آفریدی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان سے اصلی عمر پوچھ لی، بعد ازاں شعیب اختر نے اپنا یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کردیا۔شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے اپنے ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کو ٹیگ کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی۔شعیب اختر کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے ان کا شکریہ ادا کیا اور مزاحیہ انداز میں کہا کہ بھائی! وقت بھاگ رہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی تاریخ پیدائش نے اپنے پورے کیریئر میں بہت زیادہ تنازعات پیدا کیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد آفریدی نے گیم چینجر میں انکشاف کیا تھا کہ وہ 1975 میں پیدا ہوئے تھے۔ تاہم پبلیکیشن کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے کتاب میں اپنی پیدائش کا مہینہ اور دن واضح نہیں کیا تھا۔دوسری جانب سرکاری ریکارڈ شاہد آفریدی کی تاریخ پیدائش یکم مارچ 1980 درج کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



درگزر کیا کریں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…