لاہور (آن لائن) جوہر ٹائون کے علاقے میں خواجہ سرائوں کے ایک گروہ نے نوجوان کو برہنہ کر کے اس کی ویڈیو بنا ڈالی اور اسے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ متاثرہ نوجوان رقم لانے کا چکمہ دے کر خواجہ سرائوں کے چنگل سے آزاد ہوا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ جاتے ہوئے
خواجہ سرائوں کے ایک گروہ نے متاثرہ نوجوان کو دھمکی دی کے اگر اس نے پولیس کو بتایا تو وہ اس کی ویڈیو وائرل کردیں گے۔ تھانہ جوہر ٹائون پولیس نے خواجہ سراء ساحل اور سمیر سمیت اس کے دیگر ساتھوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ درخواست گزار نوجوان کے مطابق اس کی خواجہ سرائوں سے دوستی تھی جبکہ گزشتہ روز وہ خواجہ سرائوں سے ملاقات کرنے لئے ان کے ڈیرے پر گیا جہاں خواجہ سرائوں نے اس سے رقم موبائل فون اور موٹرسائیکل ہتھیا کا مزید رقم دینے کا مطالبہ کیا انکار پر گروہ کے ارکان نے اسے برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا ڈالی۔ متاثرہ نوجوان نے ملزمان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ گاہے بگاہے اس کے عزیزوں سے آن لائن رقم بھی منگواتے رہے ہیں۔



















































