بہاولنگر(این این آئی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مختلف روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے مالکان نے کرایوں میں کسی قسم کی کمی نہیں کی پٹرول مہنگے ہونے پر بڑھائے جانیوالے کرائے بدستور وصول کئے جارہے ہیں متعلقہ ادارے خواب خرگوش کے
مزے لے رہے ہیں اور مسافر اس ٹرانسپورٹ مافیا کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں سرگودھا کے مختلف مقامات پر مختلف پرائیویٹ کمپنیوں کے مالکان نے اڈے قائم کررکھے ہیں جہاں پر کوئی کرایہ نامہ آویزاں نہیں ہے جو قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جس کے ذمہ دار سیکرٹری آر ٹی اے اور متعلقہ ادارے ہیں ہونا تو یہ چاہیئے کہ مسافروں کی سہولت کیلئے اے سی اور نان اے سی گاڑیوں کے کرائے نامے متعلقہ سٹینڈز پر نمایاں جگہ پر آویزاں کئے جائیں تاکہ مسافروں کو معلوم ہو کہ کس چیز کا کتنا کرایہ ہے ٹرانسپورٹر من مانے کرائے وصول کررہے ہیں یہی صورتحال شہر کے مختلف علاقوں میں چلنے والی اربن ٹرانسپورٹ کی بھی ہے۔



















































