منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

یوکرین میں مہاجرین کا بحران سنگین 6 لاکھ 60 ہزار شہری ملک چھوڑ گئے

datetime 2  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف (این این آئی) یوکرین میں مہاجرین کا بحران سنگین ہوتا جارہا ہے، اقوام متحدہ کے مطابق اب تک چھ لاکھ ساٹھ ہزار شہری ملک سے باہر جا چکے ہیں۔ اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے ایک اعشاریہ سات ارب ڈالر انسانی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔روس یوکرین جنگ سے عام شہری شدید متاثر ہیں ور جان بچانے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد ملک چھوڑنے پر مجبور ہو گئی ہے۔

عالمی ادارہ برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ اب تک 6 لاکھ 60 ہزار افراد یوکرین سے نقل مکانی کرچکے ہیں۔ پناہ گزینوں میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ ہمسایہ ملک پولینڈ میں داخلے کے لئے لوگوں کو 60 گھنٹے تک انتظار کرنا پڑتا ہے جبکہ رومانیہ کی سرحد پر پناہ گزینوں کی 20 کلومیٹر لمبی قطاریں لگ گئیں۔اقوام متحدہ کے تخمینے کے مطابق یوکرین کے اندر 10 لاکھ افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں جانے پر مجبور ہوگئے، یوکرینی پناہ گزینوں کی پولینڈ آمد بڑے پیمانے پر جاری ہے، شہری ٹرین اور سڑک کے ذریعہ سرحد عبور کر رہے ہیں۔پولش وزیر خارجہ کے مطابق وارسا اب تک تقریباً4 لاکھ پناہ گزینوں کو جگہ دے چکا ہے۔ اقوام متحدہ نے مہاجرین کی امداد کے لئے مزید امداد کا مطالبہ کردیا ہے، اقوا م متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور اور ایمر جنسی ریلیف کے نمائندہ خصوصی مارٹن گریفتھس کا کہنا ہے کہ مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کے لئے ایک اعشاریہ سات ارب ڈالر درکار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…