منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

روسی افواج کے حملے میں ہلاک ہونے والے بھارتی طالب علم نوین کی اپنے والد سے ہونے والی آخری گفتگو

datetime 2  مارچ‬‮  2022 |

کیف (این این آئی)یوکرین میں روسی افواج کے حملے میں ہلاک ہونے والے بھارتی طالب علم نوین نے موت سے قبل اپنے والد سے فون پر بات کی تھی۔بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ نوین شیکھرپا کی موت یوکرین کے شہر خارکیف میں ہونے والی شدید

گولہ باری میں ہوئی۔نوین کے دوست نے بتایا کہ وہ قریبی گروسری اسٹور سے کھانا لینے گیا تھا اس حوالے سے نوین کی ساتھی طالبہ پوجا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ وہ گورنر ہاؤس کے قریب رہتا تھا اور کھانے کے لیے قطار میں کھڑا تھا، اچانک ایک فضائی حملہ ہوا جس نے گورنر ہاؤس کو اڑا دیا اور وہ مارا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوین کی موت سے قبل فون پر ہونے والی بات چیت میں والد نے کہا تھا کہ ہماری حکومت نے دونوں ممالک سے بات کی ہے، دونوں ممالک نے انہیں یقین دلایا ہے کہ وہاں بھارتیوں کو کچھ نہیں ہوگا لہٰذا تم جس عمارت میں ہو اس کے باہر بھارتی جھنڈا لگالو۔نوین کے والد نے بیٹے کو یہ بھی مشورہ دیا تھا کہ وہاں کے حالات دیکھ کر فیصلہ کرو، 40 سے 50 کلومیٹر نکلیں گے تو کوئی نہ کوئی راستہ مل جائے گا لیکن اپنے طور پر کوئی خطرہ نہ مول لینا۔یاد رہے کہ بھارتی شہری نوین یوکرین میں تعلیم کے سلسلے میں گیا تھا اورہ میڈیکل فائنل ایئر کا طالب علم تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…