منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں تجارتی خسارہ ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

datetime 2  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)رواں مالی سال 2021-22 کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 32 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے بیرونی تجارت کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں جس میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ(جولائی تا فروری) میں پاکستان نے مجموعی طور پر 52 ارب 50 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی درآمدات کی ہیں اس کے مقابلے میں رواں مالی سال 8 ماہ میں 20 ارب 54 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس لحاظ سے اس عرصے میں ملک کا تجارتی خسارہ 32 ارب ڈالر رہا ہے، ماہانہ بنیادوں پرجنوری 2022 کے مقابلے میں فروری 2022 میں برآمدات میں 7.42 فیصد کا اضافہ ہوا۔محکمہ ادارہ شماریات کے مطابق جنوری 2022 کے مقابلے میں فروری 2022 میں درآمدات میں 2.28 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…