منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کے اعلان کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

datetime 1  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کے اعلان کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کے بعد پٹرول کے فی لیٹر کی قیمت 149 روپے 86 پیسے مقرر کر دی گئی ہے ،

ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے کمی کے بعد 154 روپے15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125روپے 56 پیسے ہو گی، لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5روپے66 کمی کے بعد 118روپے 31 پیسے ہو گی۔نوٹیفکشین میں واضح کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ساتھ آئی ٹی سیکٹر کو ٹیکسز سے استثنیٰ دینے ، اسکالرشپ اور اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری پر ٹیکس چھوٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…