منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کی درخواست منظور

datetime 1  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )یوکرینی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی یونین میں شمولیت کی یوکرینی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔گزشتہ روز یوکرین نے یورپی یونین میں شمولیت کی باضابطہ درخواست پر دستخط کیے تھے۔ یوکرینی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے شمولیت کی یوکرینی درخواست منظور کرلی ہے اورشمولیت کیلئے خصوصی طریقہ کار کی اجازت دے دی ہے۔

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے یورپی پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں ورچوئل خطاب کیا۔اس دوران یورپی پارلیمنٹ کے تمام ارکان نے روس کے خلاف ڈٹ جانے پر کھڑے ہو کر زیلینسکی کیلئے تالیاں بجائیں۔دوسری جانب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یورپی یونین اپنے عمل سے ثابت کرے کہ وہ ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یوکرین کی پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس سے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت روسی افواج نے تقریباً تمام ہی بڑے شہر بلاک کردیئے ہیں۔ اس کے باوجود ہم اپنی زمین اور آزادی کے لیے لڑتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی طاقت ہمیں توڑ نہیں سکتی، ہم مضبوط ہیں کیوں کہ ہم یوکرینی ہیں۔ ہم اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے تھے اور اب اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے نیٹو اور مغربی ممالک سے شکوہ کیا کہ ہمیں جنگ کے لیے تنہا چھوڑ دیا گیا ہے۔ یورپی یونین کو بھی ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ہمارے ساتھ کھڑی ہے یا نہیں۔پْرعزم اور جذباتی خطاب کے بعد اراکین پارلیمنٹ نے کھڑے ہوکر صدر زیلنسکی کو خراج تحسین پیش کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…