بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر اہم ملک کے صد ر جمعرات کو پاکستان پہنچیں گے

datetime 1  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف ،وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر جمعرات کو پاکستان پہنچیں گے۔ ازبک صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا جس میں وزیر خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان، اعلیٰ سرکاری افسران، کاروباری اور میڈیا ارکان شامل ہوں گے۔ 2016 میں صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد

ازبک صدر مرزیوئیف کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔ازبک صدر ایسے وقت میں پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جب دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 30 سال مکمل ہو گئے ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران پاک ازبک رہنماسیاسی، تجارتی، اقتصادی، روابط، تعلیم، ثقافت، سلامتی اور دفاعی شعبوں میں تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔اس کے علاوہ دونوں رہنمائ￿ اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال اور متعدد دو طرفہ معاہدوں/ایم او یوز پر دستخط کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان ،ازبکستان کے صدر سے ون آن ون ملاقات کریں گے جس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت اور مشترکہ میڈیا سٹیک آؤٹ ہو گا۔ وزیر اعظم ازبک صدر کے اعزاز میں ایک سرکاری ضیافت بھی دیں گے۔ازبک صدرمرزیوئیف اور صدر مملکت عارف علوی کے مابین بھی ملاقات ہو گی۔دونوں فریقین سیاسی اور اسٹریٹجک روابط بڑھانے، تیزی سے بڑھتی ہوئی تجارت، ٹرانزٹ اور اقتصادی تعلقات، رابطوں میں اضافہ، تعلیمی اور ثقافتی تعاون کا فروغ پاکستان، ازبکستان اور افغانستان کو ملانے والا ٹرانس افغان ریلوے پراجیکٹ کے امور زیر بحث لائیں گے۔ دونوں ممالک کے سرکردہ تاجروں کے مابین بھی نتیجہ خیز بات چیت ہوگی۔ازبک صدر کے دورے سے پہلے، دونوں ملکوں کے مابین (آج)2 مارچ 2022 کو اسلام آباد میں مشترکہ وزارتی کمیشن کا 7 واں اجلاس اور دوسرا جوائنٹ بزنس فورم منعقد ہو گا۔ پاکستان نے “وڑن سنٹرل ایشیا” فریم ورک کے تحت وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنے روابط کو بڑھایا ہے۔ اس وڑن میں سیاسی، سفارتی، تجارتی ،سرمایہ کاری، توانائی اور رابطے، سلامتی اور دفاع کے شعبے شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…