منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیر اعظم عمران خان نے عوام کیلئے قومی خزانے کے منہ کھول دئیے

datetime 1  مارچ‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی اور دیگر اخراجات میں بچت کے ساتھ وزیر اعظم کے اعلان کردہ امدادی اقدامات کے اثرات کو جذب کرنے کیلئے جون تک 4 ماہ کے دوران حکومت کے لیے تقریباً 2 کھرب 37 ارب روپے لاگت آئے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے اعلان کردہ ریلیف اقدامات میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر کمی،

بجلی کے نرخوں میں 5 روپے فی یونٹ کمی، انٹرن شپ اور اسکالرشپ کے علاوہ صنعتوں کے لیے ٹیکس میں رعایتیں شامل ہیں۔وزیراعظم کی تقریر کے لیے پالیسی اقدامات کو حتمی شکل دینے میں شامل حکام نے ڈان کو بتایا کہ امدادی پیکج کی مالیاتی لاگت چار طریقوں سے پوری کی جائے گی۔ان میں ترقیاتی اخراجات میں کمی، حکومت کے زیر ملکیت کارپوریٹ اداروں کے منافع کا رخ موڑنا، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی ہنگامی امداد میں سے خرچ ہونے سے بچ جانے والا فنڈ اور حکومت کے 5 کھرب 50 ارب روپے کے منی بجٹ میں فراہم کردہ کشن شامل ہیں۔دوسری جانب ان اقدامات سے مالیاتی خسارے کی حد 6.9 فیصد پر اثر نہیں پڑے گا جس کا تخمینہ معیشت کی حالیہ بحالی کے بعد جی ڈی پی حجم میں اضافے کے تناظر میں آئی ایم ایف پروگرام کے تحت لگایا گیا۔وزیر خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ آئی ایم ایف امدادی اقدامات پر کیا رد عمل دے گا لیکن اسے کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ہم مالیاتی خسارے میں اضافہ نہیں کریں گے اور حدود میں رہتے ہوئے اخراجات میں ایڈجسٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیکج کے کل اثرات کا تخمینہ تقریباً 2 کھرب 50 ارب روپے لگایا گیا ہے جو کہ بجٹ میں ہی ختم ہو جائے گا۔ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ وزیر خزانہ نے اپنی دسمبر کی منی بجٹ سے متعلق تقریر میں پہلے ہی 33 ارب روپے کے کشن کا اعلان کیا تھا، جنرل سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کی وجہ سے تخمینے سے کچھ زیادہ ریونیو وصول ہوا۔انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر کمی سے تقریباً ڈیڑھ ارب لیٹر کی اوسط فروخت کی بنیاد پر تقریباً 15 ارب روپے کا ماہانہ اثر پڑے گا جو چار ماہ میں 60 ارب روپے ہوجائے گا۔بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں اثرات بڑھیں گے اور اس کے نتیجے میں مجموعی مالیاتی اثر 2 کھرب 50 ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔تیل کی عالمی قیمتوں میں فی بیرل ایک ڈالر کے اضافے کا اثر ملکی قیمت میں تقریباً 1.20 روپے فی لیٹر اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے جوہری مذاکرات اور روس یوکرین مذاکرات میں پیش رفت ہوتی ہے تو امیدیں ہیں کہ مستقبل قریب میں تیل کی بین الاقوامی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔اسی طربجلی کے نرخوں میں 5 روپے فی یونٹ کی کٹوتی تقریباً 17 ارب 50 کروڑ روپے ماہانہ کی فنڈڈ سبسڈی کے ذریعے کی جائے گی اور اسے دوسرے سے پانچویں زمرے میں آنے والے

(یا عام طور پر 200 سے 500 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے) صارفین تک بڑھایا جائے گا۔نچلے سلیب کو پہلے سے ہی موجودہ سبسڈی کے ذریعے ‘محفوظ’ کہا جاتا ہے۔ یہ 4 ماہ کے لیے 70 ارب روپے ہوگا، اس طرح پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے ریلیف کا مجموعی اثر تقریباً ایک کھرب 30 ارب روپے تک آئے گا۔پیٹرولیم لیوی کی عدم وصولی اور پیٹرولیم مصنوعات پر

جی ایس ٹی کم کرنے کی وجہ سے محصولات میں ہونے والے نقصان میں مزید 93 ارب روپے کے اثر کا اندازہ لگایا گیا ہے۔اس سلسلے میں سب سے بڑا کشن پہلے ہی احساس راشن پروگرام میں دستیاب تھا جس کا تخمینہ ایک کھرب 20 ارب روپے تھا لیکن چونکہ اس کا رول آؤٹ ابھی جانچ کے مرحلے میں تھا اس لیے ایک بڑا حصہ آئندہ مالی سال میں منتقل ہو جائے گا۔حکام نے کہا کہ حکومت نے

پہلے رکشہ اور موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کو پیٹرول پر براہ راست سبسڈی فراہم کرنے پر غور کیا تھا لیکن چوری کے زیادہ امکانات کی وجہ سے وزارت خزانہ نے اس خیال کی مخالفت کی تھی۔اس حوالے سے وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ تیل کی زیادہ درآمد کے باعث ایندھن کی لاگت کی ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے کمرشل اور گھریلو صارفین کے بجلی کی بلز پر پڑنے والا اثر حکومت جذب کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کو مختصر مدت کے لیے پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی سے ایڈجسٹ جبکہ طویل مدت کے لیے سبسڈی سے فنڈ کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…