اسلام آباد( ویب ڈیسک ) امریکہ میں سائبر کرائم کا ایک بڑا واقعہ سامنے آگیا ، ہیکرز نے وال سٹریٹ جرنل کی پریس ریلیز کو چوری کرکے معلومات کے غیر قانونی تبادلے سے 10کروڑ ڈالر کمالئے ، پولیس نے متعدد افراد کو اس جرم میں ملوث ہونے کی بنیاد پر گرفتار کر لیا ، بزنس انسائیڈر کی ایک خبر کے مطابق پولیس کو 9افراد کے بارے میں خبر ملی جن کا تعلق امریکہ اور یوکرائن سے ہے ، خبر کے مطابق ان افراد نے معروف خبررساں کمپنیوں کے کمپیوٹر ہیک کرکے ان کی جاری ہونے والی قیمتی پریس ریلیز کی معلومات ان سے بھی پہلے فروخت کرتے رہے ،حکام کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے جس میں اتنی ہوشیاری سے اہم معلومات کو چوری کرکے غیر قانونی فائدہ اٹھایا جاتا رہاہے ، 9لوگوں میں سے 2یوکرینی کمپیوٹر ہیکر جبکہ باقی سٹاک ٹریڈرز بتائے جارہے ہیں ، تفتیش کے بعد معلوم ہواہے کہ ملزمان یہ کام 2000سے کر رہے تھے جو اس سال مئی تک جاری رہا ، اس دوران تقریبا ڈیڑھ لاکھ کے قریب پریس ریلیز تک رسائی حاصل کی جو مختلف خبررساں اداروں سے چوری کی گئیں ، پکڑے جانے والے ملزمان پر فراڈ، ہیکنگ اور سازش کے الزامات لگائے گئے ہیں ، کہا جارہاہے کہ سیکیورٹی فراڈ میں ملوث ہونے پر انہیں 20سال قید کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے ، ایف آئی اے نے 32کمپنیوں کو مورد الزام ٹھہرایا ہے جن میں سے 15انفرادی جبکہ 17امریکی اور غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں جن کےخلاف غیر متعین جرمانہ عائد کرنےکا بھی سوچا جا رہاہے ،