جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

ناریل کے تیل کے 13 حیرت انگیز استعمال

datetime 12  اگست‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ہم سب جانتے ہیں کہ ناریل کا تیل بالوں کے لیے مفید ہے اور انہیں چمکدار بنانے کے ساتھ جلد کی ملائمت بھی برقرار رکھتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ تیل انڈوں کو پورے ایک سال تک تازہ رکھ سکتا ہے؟
جی ہاں اگر تو آپ ناریل کا تیل محض بالوں پر لگانے یا خشک جلد میں نمی لانے کے لیے استعمال کرتے ہیں تو جان لیں کہ یہ بہت کچھ ایسا بھی کرسکتا ہے جس کا آپ نے تصور تک نہیں کیا ہوگا۔اس کے کچھ انوکھے فوائد آپ کو دنگ کر دیں گے۔
چمڑے کو پالش کرنا
چمڑے سے بنی مصنوعات پر ناریل کے تیل سے بھگوئے گئے کپڑے کو رگڑے تاکہ اس کے میٹریل کی مضبوطی برقرار رہ سکے اور اس کی ماند پڑتی چمک ایک بار پھر لوٹ سکے۔
انڈوں کو بچائے
اگر تو آپ گھر سے باہر جارہے ہیں یا کسی وجہ سے انڈوں کا ذخیرہ کرنا چاہتے ہیں تو ان پر ناریل کے تیل کی پتلی تہہ کی کوٹنگ کردیں اس کے بعد یہ نو سے ماہ تک انہیں کھانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کی وجہ تیل کے استعمال سے انڈوں کی سطح پر ایک قدرتی سیل کا بن جانا ہے جو آکسیجن کو باہر نکلنے سے روکتی ہے۔
زنگ کو دور بھگائے
اکثر گھروں میں زنگ آلود چھریاں مسائل کا باعث بنتی ہیں ان کا حل بھی ناریل کے تیل کی شکل میں موجود ہے۔ ناریل کے تیل کو زنگ پر ڈالیں اور پھر ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں، اس کے بعد اسے گرم پانی سے دھولیں، زنگ بھی صاف ہوجائے گا۔
آواز کرنے والے دروازوں کو خاموش کریں
اگر تو دروازوں کے قبضے سے چڑچڑاہٹ آپ کے کانوں کو بھلی نہیں لگتی بلکہ سمات پر گراں گزرتی ہے تو اس کو خاموش کرانے کے لیے تھوڑا سا ناریل کا تیل قبضوں میں ڈال دے یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔
مشکل داغوں کا علاج
اگر تو کپڑوں میں ایسا داغ لگ جائے جو کسی صورت صاف نہ ہورہا ہو تو ناریل کے تیل اور بیکنگ سوڈا کی یکساں مقدار کو اس کے اوپر ڈال کر دھولیں، آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
لکڑی کے فرنیچر کو جگمگائیں
لکڑی کے فرنیچر پر چمک واپس لانے کے لیے استعمال کی جانے والی پالش کے مقابلے میں ناریل کا تیل لکڑی میں جذب ہوجاتا ہے جس سے وہ زیادہ دیرپا چمک کے ساتھ فرنیچر کو جگمگانے میں مدد دیتا ہے۔
کافی یا چائے کو میٹھا کرے
جی ہاں چائے یا کافی میں مٹھاس کے لیے ضروری نہیں شکر یا چینی کا استعمال کیا جائے یہ کام تو ناریل کا تیل بھی کرسکتا ہے اور اس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ ذیابیطس کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔
گاڑی کی خراشوں کو ٹھیک کرے
ایک کپڑے کو ناریل کے تیل میں بھگوئیں اور پھر گاڑی پر اچھی طرح پھیریں خاص طور پر وہ مقامات جہاں خراشیں موجود ہو، اس عمل سے وہ خراشیں لوگوں کی نظروں میں زیادہ نمایاں نہیں ہوں گی۔
پلاسٹک کے برتنوں کا رنگ اڑنے سے بچائیں
اپنے پلاسٹک کے برتنوں پر ناریل کی تیل کی پتلی تہہ کوٹ کرلیں اور کچھ دیر بعد دھولیں اس کے بعد اس کے رنگ اڑنے یا سالن وغیرہ کے داغ مستقل طور پر جمنے کا امکان ختم ہوجائے گا۔
پودوں کو صحت مند بنائے
اگر تو آپ نے گھر میں گلدستوں میں پودے یا ہا?س پلانٹ سجا رکھے ہیں تو ان کے پتوں پر کچھ عرصے بعد ناریل کے تیل کی مالش کرنے سے وہ زیادہ صحت مند اور چمکدار نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔
مٹی کو دور بھگائے
سننے میں ہوسکتا ہے کہ عجیب لگے مگر ایسے مقامات جہاں مٹی جمع ہوجاتی ہو جیسے پنکھوں کے بلیڈ، درازوں کے کونے یا دیگر کو ناریل کے تیل سے بھگوئے گئے کپڑے سے صاف کریں تو وہاں کچھ عرصے تک مٹی جمع نہیں ہوتی اور وہ صاف رہتے ہیں۔
سر کے بالوں یا قالین پر چپکی چیونگم سے نجات
اگر تو کسی بچے نے کسی کے بالوں یا قالین پر چیونگم چپکا دی ہے تو اس سے چھٹکارے کے لیے بال یا قالین کا حصہ کاٹنے کی بجائے متاثرہ جگہ کو ناریل کا تیل ڈال کر رگڑے یہ بظاہر مشکل مسئلہ بہت آسانی سے حل ہوجائے گا۔
دانتوں کی جگمگاہٹ
ایک چائے کے چمچ ناریل کے تیل کو منہ میں ڈال کر اچھی طرح گھمائیں تاکہ دانتوں پر دھبوں کے خلاف ان میں مزاحمت پیدا ہوسکے۔ ناریل کے تیل کو منہ میں پندرہ منٹ تک گھمانا زیادہ بہترین طریقہ کار ہے جس سے منہ میں موجود بیکٹریا کا خاتمہ ہوجاتا ہے اور دانتوں پر داغ دھبوں کے چپکنے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…